Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 257|Reply: 0

افغانستان کو ہر صورت پرامن ہمسایہ بننا ہوگا، کسی بھی حد تک جائیں گے، طلال چوہدری

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
204737
Post time 2026-2-27 04:49:14 | Show all posts |Read mode
  وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری(فائل فوٹو)۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کسی کو پاکستان کا امن چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اس وقت ہم افغان طالبان رجیم کو جواب دے رہے ہیں۔ افغانستان کو ہر صورت پرامن ہمسایہ بننا ہوگا، کسی بھی حد تک جائیں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت، جس کے پاس فوج، طیارے اور ہتھیار بھی تھے، اس کی کیا حالت ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بازار اور مساجد میں بم دھماکے بالکل بھی برداشت نہیں ہوسکتے۔ پاکستان اپنے عوام کے امن کے لیے کسی بھی حد تک جائے گا، افغانستان کو ہر صورت ایک پُرامن ہمسایہ بننا ہوگا۔   
پاکستان کا ’آپریشن غضب للحق‘، چن چن کا افغان طالبان رجیم پوسٹوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے: سیکیورٹی ذرائع

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے افغان طالبان کے ٹھکانے تباہ اور خوارج بھاگ کھڑے ہوئے۔   

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ چین سے لے کر امریکا تک پوری دنیا کو افغانستان سے یہ شکایت ہے، پاکستان ذمہ دار ملک ہونے کی حثیت سے اپنا کردار نبھا رہا ہے۔  

طلال چوہدری نے کہا کہ جس صورت بھی ختم ہو یہ دہشتگردی اب ختم ہوگی، کب سے بات چیت ہو رہی ہے اور ہر سطح پر ان کو سمجھایا جا رہا ہے۔  

انھوں نے کہا کہ افغان طالبان رجیم کبھی پیسے مانگتے ہیں کبھی کہتے ہیں ہم سے ہونہیں پائے گا، جیسا جواب مشرقی سرحد پر دیا تھا ویسا ہی بھرپور جواب مغربی سرحد پر دیں گے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-27 01:54 GMT+5 , Processed in 0.047857 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list