|
|
لیبر پارٹی کے ایم پی افضل خان نے کہا ہے کہ وہ سینٹرل مسجد وکٹوریہ پارک میں افسوسناک واقعہ کے بارے میں وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کی ساتھ رابطے میں ہیں، وزیر اعظم کی ہدایت پر مساجد اور اسلامک سینٹروں کی حفاظت کے لئے چار کروڑ پونڈ کا سیکیورٹی پیکیج کا فیصلہ ہوا ہے جو خوش آئند ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیبر پارٹی کے وفد کے ہمراہ سنٹرل مسجد جے دورہ کے دوران کیا۔ اس وفد کی قیادت افضل خان کر رہے تھے۔
وفد میں میئر گریٹر مانچسٹر اینڈی برنہم،ل یبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر لوسی پائول،گورٹن اور ڈینٹن کے ضمنی انتخاب میں لیبر امیدوار اینجلیکی اسٹوجیا، کونسلر رب نواز اکبر، کونسلر احمد علی، پاکستانی کمیونٹی سینٹر کے چیئرمین ہارون کھٹانہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے رہنما شامل تھے۔
وفد نے مسجد کے چیئرمین حماد خان سے ملاقات کی۔وفد نے کمیونٹی افطاری پارٹی میں بھی شرکت کی۔ بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیبر رہنماؤں نے مسجد انتظامیہ سے مکمل یکجہتی اور تعاون کا اظہار کیا۔
ایم پی افضل خان نے کہا کہ وہ وزیراعظم اور گریٹر مانچسٹر کے میئر اینڈی برنہم سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سینٹرل مسجد میں پیش آنے والے واقعہ پر گہری تشویش ہے۔اس معاملے پر مسجد انتظامیہ، میئر اور وزیرِاعظم سے رابطے میں ہوں۔چانسلر اور ہوم سیکرٹری نے مساجد کے تحفظ کے لیے 40 کروڑ پونڈ فنڈنگ کا اعلان کیا ہے، اور یہ واقعہ اس فنڈنگ کی اہمیت کو ایک بار پھر واضح کرتا ہے۔ لوسی پاول نے بھی واقعے کو واقعہ کو انتہائی تشویشناک قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ مسلم کمیونٹی کے لیے نہایت اہم ہے۔ رضاکاروں کی مستعدی اور پولیس کی بروقت کارروائی سے ایک بڑا نقصان ٹل گیا۔ اس واقعہ کے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا ملنی چاہیے۔ مانچسٹر میں نفرت اور تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں۔ |
|