Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 329|Reply: 0

سارہ عمیر کو کرینہ کپور سے مشابہت پر حسد اور تنقید کا سامنا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
204914
Post time 2026-2-27 14:34:08 | Show all posts |Read mode
  
----فائل فوٹوز

پاکستانی اداکارہ سارہ عمیر کو کم بیک کے بعد بھارتی اسٹار کرینہ کپور سے مشابہت پر سوشل میڈیا پر خاصی توجہ مل رہی ہے، تاہم اس تقابل کے ساتھ انہیں حسد اور تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔

سارہ عمیر 2000ء کی دہائی کے آغاز سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور انہوں نے متعدد معروف اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے، ہدایت کار محسن طلعت سے شادی کے بعد انہوں نے اداکاری سے وقفہ لے لیا اور اپنی گھریلو زندگی اور بچوں پر توجہ مرکوز رکھی۔

اب وہ ایک بار پھر ڈرامہ انڈسٹری میں متحرک ہیں، نئے پراجیکٹس سائن کر رہی ہیں اور مختلف تقریبات میں بھی دکھائی دے رہی ہیں۔

کم بیک کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کی شکل و صورت کو کرینہ کپور خان سے مشابہ قرار دینا شروع کر دیا، کئی صارفین کا کہنا ہے کہ وہ بالکل بالی ووڈ اداکارہ جیسی دکھائی دیتی ہیں۔

سارہ نے اس موازنے کو مثبت انداز میں لیا اور کرینہ کے مشہور گانوں پر چند مزاحیہ ویڈیوز بھی بنائیں، جو مداحوں میں خاصی مقبول ہوئیں۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سارہ عمیر نے اس معاملے پر کھل کر بات کی۔  

انہوں نے کہا کہ میں خود کرینہ کپور خان کو پسند کرتی ہوں اور یہ موازنہ میں نے خود شروع نہیں کیا بلکہ یہ سب مداحوں کی جانب سے کیا گیا۔   
مجھے کرینہ کپور سے ملایا جاتا ہے: سارہ عمیر

سارہ عمیر نے کہا کہ مجھے کرینہ کپور سے مشابہت کی باتیں اس وقت سے سننے کو مل رہی ہیں جب میں اس فیلڈ میں بھی نہیں تھی   

ان کا کہنا ہے کہ بعض لوگوں نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ میں نے خود تشہیری مہم چلائی ہے، حالانکہ ایسا نہیں تھا۔

سارہ نے یہ بھی بتایا کہ جہاں بہت سے مداحوں نے مجھے سراہا، وہیں کچھ خواتین صارفین کی جانب سے حسد پر مبنی تبصرے بھی دیکھنے کو ملے، میں نے ان منفی تبصروں کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے ہنسی میں اڑا دیا اور پورے معاملے کو مثبت انداز میں ہینڈل کیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-27 12:10 GMT+5 , Processed in 0.047249 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list