|
|
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق—فائل فوٹو
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے افغان جارحیت کے خلاف فوری اور مؤثر جوابی کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ایک بیان میں ایاز صادق نے علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان بھارت کی پراکسی بن چکا ہے اور خطے کے امن کو غیر مستحکم کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان بھارت کی ایماء پر پاکستان کے خلاف دہشت گرد کارروائیاں کر رہا ہے، رات کی تاریکی میں پاکستانی چوکیوں پر حملے انتہائی شرمناک اور بزدلانہ فعل ہے۔
یہ بھی پڑھیے
- پاک فضائیہ کے حملے: کابل، قندھار اور پکتیا میں ملٹری تنصیبات تباہ
- آپریشن غضب للحق: پاک فضائیہ، آرمی کے حملے، 133 افغان طالبان ہلاک، 200 سے زائد زخمی
ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پاک افواج کسی بھی قسم جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، افغانستان دہشتگردوں کی آماج گاہ بنا ہوا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور مسائل کو بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے تحمل اور برداشت کو کوئی کمزوری نہ سمجھا جائے۔ |
|