Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 865|Reply: 0

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 7 سال مکمل، افواجِ پاکستان کا خراجِ تحسین

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
204914
Post time 2026-2-27 15:13:46 | Show all posts |Read mode
  ---فائل فوٹو

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 7 سال مکمل ہو گئے، اس موقع پر افواجِ پاکستان نے اس تاریخی کارروائی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سربراہانِ بحریہ و فضائیہ نے مشترکہ پیغام میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ قومی سلامتی اور علاقائی امن کے تحفظ کے لیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 27 فروری 2019ء کو شروع کیے گئے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے ذریعے بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا گیا۔    
27 فروری 2019: پاک فضائیہ نے ایک بھارتی طیارہ مارگرایا، وِنگ کمانڈر ابھی نندن کو قیدی بنایا

26 فروری کو بھارتی فضائیہ نے جعلی سر جیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ رچایا جس کا بھانڈہ پاکستان نے عالمی میڈیا کو موقع پر لے جا کر پھوڑا۔   

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس کارروائی نے افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت، تیاری اور دفاعی صلاحیتوں کو نمایاں کیا۔

مزید کہا گیا کہ اس آپریشن نے مزید جارحیت کو روکا اور خطے میں تزویراتی توازن بحال کیا، قیادت نے اس موقع پر اس امر کا اعادہ کیا کہ افواجِ پاکستان ہر خطرے کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اپنی خود مختاری کے تحفظ اور عالمی استحکام میں کردار ادا کرتا رہے گا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-27 12:14 GMT+5 , Processed in 0.046208 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list