Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 973|Reply: 0

ہلیری بل کلنٹن کیساتھ ایپسٹین تحقیقات میں گواہی دیں گی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205736
Post time 3 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  
—فوٹو بشکریہ دی نیوز انٹرنیشنل

سابق امریکی وزیرِ خارجہ ہلیری کلنٹن اور سابق صدر بل کلنٹن ایپسٹین دستاویزات سے متعلق آج کانگریس کمیٹی کے سامنے بیک وقت گواہی دیں گے، کمیٹی چیئرمین جیمز کومر نے اعلان کیا ہے کہ دونوں کے انٹرویوز کے ٹرانسکرپٹس کو عوام کے لیے جاری کیا جائے گا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلیری کلنٹن نے گزشتہ روز بند کمرے میں ایک بیان بھی ریکارڈ کروایا ہے، تاحال یہ واضح نہیں کہ ہلیری کلنٹن کی ایپسٹین سے کبھی براہِ راست ملاقات ہوئی یا نہیں جبکہ وہ مسلسل اس بات کی تردید کرتی آئی ہیں۔

یہ پیش رفت بدنامِ زمانہ سرمایہ کار اور جنسی جرائم میں ملوث جیفری ایپسٹین سے متعلق حالیہ دستاویزات منظرِ عام پر آنے کے بعد سامنے آئی ہے۔

اپنے حلفیہ بیان میں ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ مجھے ایپسٹین یا اس کی ساتھی گھسلین میکسویل کے جرائم سے متعلق کوئی ذاتی علم نہیں تھا اور نہ ہی میں محکمۂ انصاف کی کسی تحقیقات میں شامل رہی ہوں۔   
جیفری ایپسٹین کی اپنی موت سے کئی ماہ قبل مراکش میں محل خریدنے کی کوشش کا انکشاف

سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین نے اپنی موت سے چند ماہ قبل مراکش میں ایک شاہانہ محل خریدنے کی کوشش کی تھی تاہم یہ سودا مکمل نہ ہو سکا۔   

’دی نیوز انٹرنیشنل‘ کی رپورٹ کے مطابق کلنٹن جوڑے نے ابتداء میں ہاؤس آف ریپریزنٹیٹیو اوورسائٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کیا تھا تاہم توہینِ کانگریس کی کارروائی کے خدشے پر آمادہ ہو گئے۔

کمیٹی کے مطابق ایپسٹین نے کلنٹن کے دورِ صدارت میں وائٹ ہاؤس کے 17 دورے کیے، بل کلنٹن نے اعتراف کیا ہے کہ وہ 2000ء کی دہائی کے اوائل میں ایپسٹین کے طیارے میں سفر کر چکے ہیں تاہم کسی غیر قانونی کام کی تردید کی ہے۔

سابق صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کا نام بھی ماضی میں ایپسٹین سے سماجی روابط کے حوالے سے سامنے آ چکا ہے تاہم کمیٹی کا کہنا ہے کہ دستیاب شواہد انہیں کسی جرم سے نہیں جوڑتے۔   
2008 سزا کے بعد بھی ایپسٹین کو بینکوں، ارب پتیوں کی پشت پناہی حاصل رہی

کراچی 2008 کی سزا کے بعد بھی ایپسٹین کو بینکوں اور ارب...   

امریکی محکمۂ انصاف نے کانگریس کے قانون کے تحت ایپسٹین سے متعلق 30 لاکھ سے زائد صفحات جاری کیے ہیں، ان دستاویزات میں کئی بااثر شخصیات کے نام بھی سامنے آئے ہیں جن میں امریکی وزیرِ تجارت ہوورڈ لٹنک اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب برطانیہ میں بھی تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے جہاں شہزادہ اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر سمیت دیگر اہم شخصیات کے نام زیرِ تفتیش ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 07:17 GMT+5 , Processed in 0.045860 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list