Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 192|Reply: 0

10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کرانے پر غور

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205736
Post time 3 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کرانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

اس اقدام سے قومی خزانے کو 40 سے 50 ارب روپے کی ممکنہ بچت کا امکان ہے۔

وفاقی کابینہ نے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں کمیٹی کو ٹاسک دیا تھا اور سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کی تھی کہ 10 روپے کا بینک نوٹ ختم کیا جائے یا نہیں؟

ذرائع کے مطابق وزیرِ خزانہ کی سربراہی میں قائم اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے کرنسی مینجمنٹ رپورٹ کابینہ کو بھجوا دی ہے۔   
نئے بنک نوٹوں کی تیاری میں استعمال ہونیوالے مواد کی سفارشات طلب

اسلام آ باد کیانئےبنک نوٹوں کی تیاری میں استعمال...   

ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 روپے کا سکہ متعارف کروانے سے حکو مت کو 40 سے 50 ارب روپے کی ممکنہ بچت ہو گی، اسٹیٹ بینک اور سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن قوانین کے تحت کرنسی مینجمنٹ رپورٹ تیار کی گئی ہے۔

آئی سی ایم اے رپورٹ کے مطابق 10 روپے کے نوٹ کی اوسط عمر صرف 6 سے 9 ماہ ہے جبکہ 10 روپے کے سکے کی اوسط عمر 20 سے 30 سال ہے، ملک میں ہرسال چھپنے والے مجموعی نوٹوں کا تقریباً 35 فیصد حصہ 10 روپے کے نوٹ پر مشتمل ہے۔

رپورٹ کے مطابق 10 روپے کا سکہ متعارف کرانے سے 10 سال میں کم از کم 40 سے 50 ارب روپے کی بچت ہو گی، 10 روپے کا نوٹ ختم ہو گا یا نہیں؟ فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 07:17 GMT+5 , Processed in 0.045272 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list