Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 373|Reply: 0

جمال شاہ سے شادی کرنا میری زندگی کا غلط فیصلہ تھا: فریال گوہر کا انکشاف

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205736
Post time 3 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  
— اسکرین گریب

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ ماضی کی معروف اداکارہ فریال گوہر نے اپنی زندگی کے غلط فیصلے سے پردہ اُٹھا دیا۔

حال ہی میں ماضی کی معروف جوڑی فریال گوہر اور ان کے سابقہ شوہر و معروف اداکار جمال شاہ نے نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں ایک ساتھ شرکت کی، دورانِ انٹرویو انہوں نے ماضی کے حساس موضوعات پر نہایت سنجیدگی اور احترام کے ساتھ گفتگو کی۔

اگرچہ دونوں کے درمیان خوش گوار تعلقات قائم ہیں، تاہم چونکہ وہ ماضی میں شادی شدہ رہے ہیں، اس لیے پروگرام کے دوران چند لمحے قدرے غیر متوقع اور عجیب محسوس ہوئے۔  

فریال گوہر نے نہایت وقار کے ساتھ گفتگو کی، مگر وہ اپنے مؤقف کے اظہار میں پیچھے نہیں رہیں، انہوں نے کھل کر اپنے احساسات بیان کیے اور بعض مواقع پر واضح انداز اپنایا۔

ایک موقع پر جمال شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں غصے کی حالت میں اپنی چیزیں توڑ دیتا ہوں، جس پر میزبان نے سوال کیا کہ کیا انہوں نے کبھی فریال گوہر کی چیزیں بھی توڑی تھیں؟ اس پر فریال گوہر نے برجستہ جواب دیا کہ میرا کبھی کچھ تھا ہی نہیں۔   
فریال گوہر اور جمال شاہ نے 30 سال بعد پہلی بار طلاق کی اصل وجہ بتا دی

دونوں حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں ایک ساتھ شریک ہوئے۔   

بعد ازاں جب ماضی کے فیصلوں سے متعلق سوال کیا گیا تو فریال گوہر نے جمال شاہ کی جانب دیکھتے ہوئے کہا کہ ان سے شادی کرنا میری زندگی کا ایک غلط فیصلہ تھا۔  

مذکورہ پروگرام کے مختصر ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تو یہ جملہ سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بن گیا اور پروگرام کے اس حصے نے ناظرین کو خاصا چونکا دیا۔

واضح رہے کہ فریال گوہر اور جمال شاہ کو ماضی میں شوبز کی مثالی جوڑی سمجھا جاتا تھا، تاہم 1992ء میں ان کی راہیں جدا ہو گئیں جبکہ فریال گوہر 1995ء میں پاکستان چھوڑ گئی تھیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 07:24 GMT+5 , Processed in 0.044783 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list