Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 745|Reply: 0

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اہلیہ سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی تھی؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
204941
Post time 2026-2-27 17:48:52 | Show all posts |Read mode
  ---فائل فوٹو

اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ بھارت کے ’ذاتی طور پر مقروض‘ ہیں کیونکہ ان کی اہلیہ سارہ سے پہلی ملاقات تل ابیب کے ایک بھارتی ریسٹورنٹ میں ہوئی تھی۔

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ساتھ مشترکہ پریس بیان میں گفتگو کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ میں بھارت کا ذاتی طور پر بڑا مقروض ہوں، جب میں سارہ سے پہلی بار ملا تو میرا خیال ہے کہ ہماری پہلی یا دوسری ملاقات تل ابیب کے ایک بھارتی ریسٹورنٹ میں ہوئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سارہ اس سے قبل بھارتی کھانوں سے متعارف نہیں تھیں، اس لیے یہ ایک یادگار پہلی ملاقات تھی، کھانا ناقابلِ یقین حد تک لذیذ تھا اور ملاقات بھی شاندار رہی تھی۔   
مودی سے ملاقات میں نیتن یاہو کی اہلیہ کا لباس خصوصی توجہ کا مرکز کیوں بنا؟

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا تل ابیب کے ہوائی اڈے پر ان کے اسرائیلی ہم منصب بنجمن نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو نے استقبال کیا۔    

نیتن یاہو کے مطابق یہ ریسٹورنٹ معروف بھارتی نژاد شیف رینا چلاتی ہیں، جو اسرائیل میں مستند بھارتی کھانوں کو متعارف کرانے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں اور ’کری کوئین‘ کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں۔

دریں اثناء بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اپنے 2 روزہ سرکاری دورۂ اسرائیل کے دوران تل ابیب میں نیتن یاہو سے ملاقات کی۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم اور ان کی اہلیہ نے ہوائی اڈے پر ذاتی طور پر استقبال کیا، اس موقع پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

دونوں ممالک نے دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے، مشترکہ پیداوار اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے فریم ورک کے تحت عسکری ساز و سامان کی تیاری پر مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-27 13:54 GMT+5 , Processed in 0.045615 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list