Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 640|Reply: 0

وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا منڈانا کی شاندار شادی: نوبیاہتا جوڑے نے کتنے سونا پہنا؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205736
Post time 3 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

بھارتی فلم انڈسٹری کی فنکار جوڑی، اداکار وجے دیوراکونڈا اور اداکارہ رشمیکا منڈانا گزشتہ روز دو پرتعیش تقریبات کے دوران شادی کے بندھن میں بندھ گئے، دونوں کی شادی کی تقریبات جہاں ہائی فیشن کی وجہ سے خبروں میں رہیں وہیں ان کے بھاری بھرکم سونے کے زیورات نے بھی سب کی توجہ حاصل کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد کے معروف برانڈ شری جیولرز نے دلہا وجے اور دلہن رشمیکا کے زیورات تیار کیے، رشمیکا اور وجے نے اپنی شادی کے روز کتنے کلو سونا پہنا یہ تو جیولرز نے واضح بتانے سے انکار کر دیا تاہم اس کی بناوٹ پر کھل کر بات کی ہے۔  

جیولرز کے مطابق ان زیورات کی تیاری میں مکمل 10 ماہ لگے جس میں ڈیزائننگ، مشاورت، کسٹمائزیشن، تیاری اور ٹرائلز کے مراحل شامل تھے۔   
رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا کی شادی، پہلی تصاویر وائرل

دونوں نے آج صبح اودھے پور میں ایک نجی تقریب میں شادی کی، جس میں قریبی رشتہ داروں، دوستوں اور چند فلمی شخصیات نے شرکت کی۔   

وجے دیوراکونڈا کے زیورات

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وجے دیوراکونڈا نے روایت سے ہٹ کر منفرد انداز اپنایا، اُنہوں نے بڑے سائز کے کانوں کے بندے، دو ہار (ایک لمبا اور ایک چھوٹا)، بازو بند، کلائی کڑا، پاؤں میں کڑے اور چھوٹی انگلی میں انگوٹھی پہنی۔

ان کے زیورات میں ہاتھی اور شیر کے نقش شامل تھے جو بالترتیب دانائی اور طاقت کی علامت سمجھے جاتے ہیں، دیپ نکشی اور روا ورک نے زیورات کو شاہانہ انداز دیا۔

جیولرز کے مطابق یہ انداز مردوں کے ویڈنگ جیولری ٹرینڈ میں ایک نمایاں تبدیلی ہے۔

رشمیکا منڈانا کے 11 زیورات   
رشمیکا منڈانا اور وجے دیوراکونڈا کی شادی سے قبل دولت کی مالیت سامنے آ گئی

جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکار جوڑی رشمیکا مندانہ اور وجے دیوراکونڈا 26 فروری یعنی کہ کل شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں، اس شادی کو دونوں نے ’ویروش (VIROSH) ویڈنگ‘ کا نام دیا ہے۔   

رشمیکا منڈانا کے زیورات جنوبی بھارتی طرزِ سے متاثر تھے۔  

اُنہوں نے 11 روایتی زیورات پہنے جن میں چوکر، ہار، جھمکے، ماتھا پٹی، نتھ، بازو بند، ہاتھ کا کف، کمر بند اور پازیب شامل تھی۔

زیورات پر ہائی ریلیف نکشی اور باریک روا گرینیولیشن ورک کیا گیا جبکہ اینٹیک میٹ پالش نے انہیں قدیم اور شاہانہ جھلک دی۔  

جیولرز کے مطابق یہ زیورات صرف سنگھار نہیں بلکہ نسل در نسل منتقل ہونے والی وراثتی کلیکشن کے طور پر تیار کیے گئے ہیں۔

جیولرز کا کہنا ہے کہ دلہن کے زیورات کو ’زندہ دیوی‘ اور دلہا کے زیورات کو ’خودمختار بادشاہ‘ کے تصور کے تحت ڈیزائن کیا گیا تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 07:17 GMT+5 , Processed in 0.047923 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list