Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 45|Reply: 0

پاک فوج نے افغان جارحیت کا منہ توڑ اور مؤثرجواب دیا: رانا ثناء

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205736
Post time 3 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  
رانا ثنا اللہ---فائل فوٹو

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ سیاسی معاملات کو ٹیبل پر بیٹھ کر سیاسی جماعتوں کو حل کرنا چاہیے، ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

سینیٹ کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور فوج پر مکمل اعتماد کرتی ہے، سینیٹ سے ایک متفقہ قرارداد منظور کی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فوج نے افغان جارحیت کا منہ توڑ اور مؤثر جواب دیا، تاہم یہ افواجِ پاکستان کی قوت کا 10 فیصد بھی نہیں، دشمن دہشت گردی میں ملوث ہے اور اس کے فروغ میں کردار ادا کر رہا ہے۔   
عدالتوں سے حکم آیا تو بانی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کردیں گے، رانا ثناء

رانا ثناء نے کہا کہ پانچ ڈاکٹروں کے پینل نے دو بار بانی کا معائنہ کیا، ریکارڈ موجود ہے۔   

انہوں نے کہا کہ علاقائی سطح پر دو مخلص ممالک بھی اس معاملے میں شامل ہوئے اور مذاکرات ہوئے، تاہم ان سے کوئی حل نہیں نکل سکا۔

سیاسی امور پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ علی ظفر کی تجویز اچھی ہے اور اس کا جائزہ لیا جانا چاہیے، سیاسی معاملات کو ٹیبل پر بیٹھ کر سیاسی جماعتوں کو خود حل کرنا چاہیے اور ہماری جانب سے پیشکش ہوتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس مقصد کے لیے 2018ء میں انتظامات کیے گئے تھے، اس کے لیے اب بھی مکمل تیاری ہے، البتہ اس کا حاصل نہ ہونا ایک الگ معاملہ ہے، ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ عدالت میں کب اور کس طرح کیسز مقرر ہونے چاہئیں، اس پر بھی بات ہونی چاہیے، وزیر اعظم نے 3 مرتبہ مذاکرات کی دعوت دی، تاہم مخالف جانب سے اس کا کوئی جواب نہیں آیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 07:24 GMT+5 , Processed in 0.045920 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list