Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 55|Reply: 0

7 سال قبل مؤثر جواب سے دشمن کے برتری کے زعم کو توڑ دیا: سربراہ پاک فضائیہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205736
Post time 3 day(s) ago | Show all posts |Read mode
سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ 7 سال قبل پاک فضائیہ نے مؤثر جواب سے دشمن کے برتری کے زعم کو توڑ کر قابلِ اعتماد دفاعی توازن بحال کیا۔

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 7 برس مکمل ہونے پر ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات  (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاکستان باوقار امن کا خواہاں ایک ذمہ دار ملک ہے، 7 سال قبل دشمن نے تاریکی میں پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کر کے غلط اندازہ لگایا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے دن کی روشنی میں دیے گئے مؤثر جواب نے برتری کے زعم کو توڑ کر قابلِ اعتماد دفاعی توازن بحال کیا، 2021ء سے مالی دباؤ کے باوجود پاک فضائیہ کی جامع جدید کاری اور انڈیجینائزیشن کا عمل جاری ہے۔   
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 7 سال مکمل، افواجِ پاکستان کا خراجِ تحسین

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 27 فروری 2019ء کو شروع کیے گئے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے ذریعے بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا گیا۔    

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ میں جدید جنگی اور معاون صلاحیتیں شامل کی گئی ہیں، جبکہ بغیر پائلٹ سسٹمز، الیکٹرانک وارفیئر، اسپیس اور سائبر اثاثے بھی شامل کیے گئے ہیں، مقامی سطح پر تیار کردہ ملٹی ڈومین کِل چین قائم کی گئی ہے۔

ایئر چیف نے اپنے خطاب میں مئی 2025ء کے معرکۂ حق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے اس دوران مکمل ملٹی ڈومین آپریشنز پہلی بار کامیابی سے انجام دیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ نے عددی برتری رکھنے والے دشمن کے خلاف دفاعی قوت کا عملی مظاہرہ کیا، پاک فضائیہ کو نیکسٹ جنریشن ایئر فورس میں تبدیل کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے اور جدید جنگی تقاضوں کے مطابق آپریشنل ڈاکٹرائن ازسرنو ترتیب دی گئی ہے۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے کہ مقامی طور پر تیار بغیر پائلٹ فضائی نظام اور الیکٹرانک وارفیئر صلاحیتیں فعال ہیں، جبکہ خلائی اور سائبر وسائل کے مؤثر استعمال سے کثیرالجہتی آپریشنل صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 07:24 GMT+5 , Processed in 0.046194 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list