|
|
— جنگ فوٹو
وسطی لندن میں پارلیمنٹ کے مقابل لگے سابق وزیر اعظم ونسٹن چرچل کے مجسمے پر گریفیٹی کے ذریعے فلسطین کے حق میں نعرے لکھ دیے۔
کانسی سے بنے ونسٹن چرچل کے مجسمے پر سرخ رنگ سے’صہیونی جنگی مجرم‘، ’نسل کشی بند کرو‘ اور ’فلسطین کو آزاد کرو‘سمیت دیگر جملے بھی تحریر کیے گئے ہیں۔
جس کے بعد مجسمے کے گرد بورڈ کی دیواریں کھڑی کر دی گئی ہیں اور آج اسے صاف کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دسمبر میں میٹ پولیس اور گریٹر مانچسٹر پولیس نے فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں کو خبردار کیا تھا کہ فلسطین کی آزادی کے حوالے سے متنازع نعرے لگانے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ |
|