Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 710|Reply: 0

اسلام آباد ہائیکورٹ، خاتون ڈاکٹر پر تشدد، دوبارہ میڈیکل کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205115
Post time 2026-2-28 02:55:56 | Show all posts |Read mode
  

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنانے والے وائس چانسلر کی دوبارہ میڈیکل کرانے کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد کر دی۔

عدالت عالیہ اسلام آباد میں شادی کا مطالبہ کرنے پر خاتون ڈاکٹر کو تشدد کرنے والے وائس چانسلر کی اپیل یہ کہہ کر مسترد کردی کہ کافی تاخیر کے بعد میڈیکل بورڈ تشکیل دینا ایک لاحاصل مشق ہو گی۔

جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی شہزاد علی خان کی انٹرا کورٹ اپیل خارج کر دی۔

عدالت نے قرار دیا کہ معمولی نوعیت کی چوٹیں اور خراشیں وقت گزرنے کے ساتھ ختم ہو جاتی ہیں، تاخیر سے کیے گئے معائنے کی کوئی قانونی یا طبی اہمیت باقی نہیں رہتی۔

عدالت نے قرار دیا کہ کافی تاخیر کے بعد میڈیکل بورڈ تشکیل دینا ایک لاحاصل مشق ہو گی، سنگل بینچ کا فیصلہ قانونی طور پر درست ہے۔

درخواست گزار نے سنگل بینچ کے 19 نومبر 2025ء کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔

ڈاکٹر عائشہ خان کے مطابق شادی کے مطالبہ پر شہزاد علی خان نے ان پر تشدد کیا۔

مبینہ واقعے کے بعد ڈاکٹر عائشہ خان کا پمز اسپتال سے میڈیکو لیگل معائنہ کروایا گیا تھا۔

شہزاد علی خان نے ایم ایل سی کو جعلی اور ٹمپرڈ قرار دیتے ہوئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی استدعا کی تھی، جسے سنگل بینچ نے مسترد کیا تو ڈاکٹر شہزاد نے انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی تھی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-28 00:34 GMT+5 , Processed in 0.043542 second(s), 20 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list