Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 553|Reply: 0

حقانی صاحب آپ کے خاندانوں کی دہائیوں تک مہمانداری کی، خواجہ آصف

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205141
Post time 2026-2-28 10:04:03 | Show all posts |Read mode
  

وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کو کہا ہے کہ آپ ہمارے مہمان رہے، آپ کے خاندانوں کی دہائیوں تک مہمانداری کی، سوویت یونین کے خلاف ہم نے مل کے جنگ لڑی، ہم آپ کی آپس کی لڑائیں ختم کراتے رہے، مکہ میں صلح کراتے رہے، صلہ کیا ملا ؟ آپ نے ہمارے قاتلوں کو پناہ دی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ آپ کا اور ہمارا ایک ھی ہدف تھا اور یہ ہدف آپ کو اور ہمیں امریکہ نے دیا تھا۔

اب آ جائیں 9/11 کے بعد ہمُ نیٹو کے سہولت کا ر ضرور تھے مگر ہم پہ امریکہ کا الزام رہا کہ ہم حقانی نیٹ ورک کے سہولت کار ہیں انکی اعانت کرتے ہیں، ہم سے آپکا پتہ پوچھا جاتا تھا، کچھ یاد ہے آپکو، ہم پہ آپکی سہولت کاری کا الزام سچ تھا یا جھوٹ آپ ہی دنیا کو بتا دیں۔  

خواجہ آصف نے کہا کہ ان دونو ں نورا کشتیوں کے درمیان 1979سے 9/11 تک امریکہ نے ہمیں اور آپ کو لفٹ کرانا بند کردی، آپ سب ایک دوسرے کے خون کے پیاسے تھے، ہم نے آپ کے بزرگوں سے لیکر تین نسلوں کی مہان نوازی کی ہے۔  

صلہ کیا ملا آپ ہمارے قاتلوں کو پناہ دیں معصوم بچوں کے خون سے ہولی کھیلنے والوں کو سینے سے لگائیں، ہمارے گلی محلوں کو خون سے رنگین کرنے والوں کے حلیف بنیں، میں کابل گیا آپ سے ملاقات ہوئی تھی، ایک درخواست کی تھی ہمارے دشمنوں کے حلیف نہ بنے اعانت نہ کریں، آپ نے رقم ما نگی ہم وہ بھی دینے کو تیار تھے مگر ضمانت کوئی نہیں تھی۔  

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جس نسبت سے آپ کو حقانی پکارا جاتا ہے وہ بہت عظیم بزرگ تھے، اس نام کی ہی لاج رکھیں، ہم آپ سے کچھ بھی نہیں مانگتے، آپ اپنے گھر راضی رہیں ہم اپنے گھر راضی رہیں، ہمارے دشمن کو بیشک اپنے گھر بسائیں، لیکن ان کے ساتھ ملکر ھمارے ساتھ دشمن کا کردار نہ ادا کریں، اپنی سر زمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔  

انہوں نے کہا کہ ہماری روایت، ثقافت اور دین سکھاتا ہے کہ جس گھر میں پناہ لی ہو اس کی خیر مانگتے ہیں۔ اللّٰہ اکبر ۔۔۔۔پاکستان زندہ باد
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-28 06:40 GMT+5 , Processed in 0.045933 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list