|
|
ضلع خیبر میں وادی تیراہ سے پاک فوج نے افغانستان کے علاقہ دور بابا میں افغان پوسٹ پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 2 اہم طالبان کمانڈرز سمیت 4 افراد مارے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ سے سرحد پار افغانستان کے علاقے دور بابا میں افغان طالبان کے ایک مرکز (دور بابا ) کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد مارے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گولہ باری میں مارے جانے والوں میں دو اہم طالبان کمانڈرز بسم اللّٰہ اور رستم شامل ہیں، جبکہ دو دیگر افراد افغان طالبان کے رضاکار تھے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران دور بابا میں قائم افغان پوسٹ (دور بابا مرکز) بھی تباہ ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق کارروائی مخصوص اہداف کے خلاف کی گئی، واقعے کے بعد سرحدی علاقوں میں کشیدگی بڑھ گئی اور سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ |
|