Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 367|Reply: 0

افغانستان کی دراندازی کے بعد پاکستان کا ایکشن، شاہد آفریدی کا بیان جاری

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205177
Post time 2026-2-28 13:58:53 | Show all posts |Read mode
  شاہد آفریدی— فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اس بابرکت ماہ کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے پڑوسی ملک نے پاکستان پر ایک مرتبہ پھر حملہ کیا جس کا ہماری بہادر فوج نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا اور اپنی سر زمین اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے آپریشن ’غضب للحق‘ پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ تمام مسائل پُرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے مذاکرات، سفارت کاری اور ہر ممکن کوشش کی ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارے برادر اسلامی ممالک نے بھی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے انہیں سمجھانے کی پوری کوشش کی، مگر تمام خلوص اور کاوشوں کے باوجود دراندازی اور جارحیت کا سلسلہ جاری رہا۔

سابق کپتان نے کہا ہے کہ بحیثیت مسلمان، مجھ سمیت تمام مسلمانوں کی دعا اور آرزو ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ہم سب اللّٰہ تعالیٰ کی عبادت میں مصروف رہیں نہ کہ ایک دوسرے کا خون بہائیں۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ یہ پاکستان ہی تھا جو ہمیشہ مشکل وقت میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا، افغانستان کو سمجھنا ہو گا کہ بھارت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہونے سے سوائے ہزیمت کے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم امن کے خواہاں ہیں مگر اپنی خود مختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، پاکستان ہمیشہ زندہ باد!
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-28 09:54 GMT+5 , Processed in 0.049494 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list