Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 208|Reply: 0

رمضان میں باورچی خانے کی ذمے داریاں، خواتین جلد کا خیال رکھیں؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205207
Post time 2026-2-28 14:25:16 | Show all posts |Read mode
رمضان المبارک کے دوران روزے، گھریلو ذمے داریوں اور باورچی خانے کی مصروفیات کے باعث خواتین کی جلد اکثر متاثر ہوجاتی ہے، تاہم ماہرین کے مطابق معمولی احتیاط اور درست طرزِ زندگی اپنا کر جلد کو تروتازہ اور صحت مند رکھا جا سکتا ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ روزہ صرف روحانی فوائد تک محدود نہیں بلکہ یہ جسم کے قدرتی نظام کو بھی بہتر بناتا ہے۔ روزے کے دوران جسم میں خودکار مرمت اور صفائی کے عمل تیز ہو جاتے ہیں جو مجموعی صحت کے ساتھ جلد کی حالت پر بھی مثبت اثر ڈالتے ہیں۔



ماہر امراضِ جلد کے مطابق رمضان میں روزمرہ کے معمولات، نیند کے اوقات اور غذائی عادات میں تبدیلی آجاتی ہے، جس کا براہِ راست اثر جلد پر پڑتا ہے۔ جلد کی تازگی اور چمک برقرار رکھنے میں سب سے اہم کردار متوازن غذا کا ہے، اس لیے سحر اور افطار میں صحت بخش اشیاء کا انتخاب ضروری ہے۔



روزے کے دوران پانی کی کمی جلد کو خشک اور بے رونق بنا سکتی ہے، کیونکہ طویل وقت تک بھوکا اور پیاسا رہنے سے جسم میں نمی کی سطح کم ہوجاتی ہے۔ اسی وجہ سے رمضان میں عام دنوں کے مقابلے میں جلد کی نگہداشت پر زیادہ توجہ دینا ضروری ہو جاتا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق آئلی اسکن رکھنے والی خواتین کو واٹر بیس کلینزر اور واٹر بیس موئسچرائزر کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ جلد میں توازن برقرار رہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سحر اور افطار میں پانی، دہی اور تازہ پھلوں کا استعمال بڑھانا چاہیے تاکہ جسم میں پانی اور غذائیت کی کمی پوری ہو سکے۔

کھجور، ناریل پانی یا او آر ایس کا استعمال بھی مفید ثابت ہوتا ہے، کیونکہ یہ جسم میں پانی کی سطح برقرار رکھنے، خلیوں کی مرمت، ہارمونز کے توازن اور نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں جلد زیادہ صحت مند، شفاف اور چمک دار نظر آتی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-28 11:20 GMT+5 , Processed in 0.049946 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list