Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 505|Reply: 0

خلیل الرحمٰن قمر پہلے شاندار ڈرامے لکھتے تھے، اب انکے ڈرامے ناقابلِ برداشت ہو گئے: نادیہ خان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205736
Post time The day before yesterday 17:52 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹوز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر پہلے اچھے ڈرامے لکھتے تھے لیکن اب ان کے ڈرامے ناقابلِ برداشت ہو گئے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ و میزبان نے ’جیو انٹرٹینمنٹ‘ کے پروگرام ’رمضان میں ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 26 لاکھ فالوورز اور یوٹیوب پر 10 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والی اداکارہ کو دورانِ پروگرام ایک سیگمنٹ میں دیگر معروف شخصیات کو مفت مشورہ دینے کا کہا گیا۔  

اسی دوران میزبان کی جانب سے صبا قمر، ساحر لودھی، بلاول بھٹو زرداری، شہباز شریف سمیت مختلف شخصیات کی تصاویر نادیہ خان کو دکھائی گئیں، جنہیں انہوں نے دلچسپ مشورے دیے تاہم اسی سیگمنٹ میں جب مصنف خلیل الرحمٰن قمر کی تصویر دکھائی گئی تو اداکارہ نے مصنف کو اپنا دوٹوک مشورہ دیا۔

نادیہ خان کا کہنا ہے کہ وہ پہلے بہت شاندار لکھتے تھے، لیکن اب میں یہی کہوں گی کہ جب بھی آپ ڈرامہ لکھیں تو خواتین کو مثبت انداز میں پیش کریں۔  

انہوں نے کہا کہ خواتین کو اس قدر منفی انداز میں نہ دکھائیں، ہم جیسے لوگوں کے لیے جو ڈراموں کو ریویو کرنے کے لیے 3 بار دیکھتے ہیں، یہ ناقابلِ برداشت ہو جاتا ہے کیونکہ وہ جملے بار بار سننے پڑتے ہیں، اس لیے براہِ کرم خواتین کو مثبت روشنی میں پیش کریں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 07:24 GMT+5 , Processed in 0.047863 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list