Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 244|Reply: 0

اسرائیل نے تہران میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے دفتر کے قریب حملے کیے: بین الاقوامی میڈیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205736
Post time The day before yesterday 17:52 | Show all posts |Read mode
  
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای—فائل فوٹو

اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران میں فضائی حملے کیے ہیں جن میں متعدد میزائل ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے دفتر کے قریب گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران کی یونیورسٹی اسٹریٹ اور جمہوری ایریا میں زور دار دھماکے سنے گئے اور شہر کے متعدد مقامات سے دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔

حملے ان مقامات کے قریب ہوئے جہاں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کا دفتر واقع ہے، البتہ ابھی تک کسی بڑے نقصان یا جانی نقصانات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
اسرائیلی مؤقف:   
امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا، تہران میں متعدد اسرائیلی میزائل گرنے سے دھماکے

اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایران پر پیشگی حملے شروع کر دیے گئے ہیں جبکہ اسرائیلی وزیر دفاع نے بھی اس حوالے سے تصدیق کی ہے۔   

اسرائیلی وزارتِ دفاع نے اِن حملوں کو ایک ’پیشگی حفاظتی کارروائی‘ قرار دیا ہے جس کا مقصد ایران سے ممکنہ خطرات کو روکنا بتایا جا رہا ہے۔
ایران کا ردعمل:

ایرانی ریاستی میڈیا نے دھماکوں کی اطلاع کی تصدیق کی ہے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ امریکا اور اسرائیل کا مشترکہ حملہ ہے، تہران کے مضافات اور کئی مقامات سے دھویں کے گہرے بادل اٹھتے دکھائی دیے ہیں، افراتفری کی صورتِ حال دیکھنے میں آ رہی ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں واضح اضافہ ہو رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ یورینیئم کی افزودگی نہ کرے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ اس حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں ایران کے مؤقف سے مطمئن نہیں تھے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 07:17 GMT+5 , Processed in 0.045499 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list