Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 105|Reply: 0

ایران نے جوابی حملے کا اعلان کر دیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205294
Post time 2026-2-28 17:52:15 | Show all posts |Read mode
  —فائل فوٹو

امریکا اور اسرائیل کے اچانک حملے کے بعد ایران نے بھی جوابی حملے کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے ایرانی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایران جوابی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے، ردِعمل انتہائی سخت ہو گا۔

ایرانی عہدیدار نے کہا کہ ان حملوں کا اختتام اب آپ کے اختیار میں نہیں رہا۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی صدارتی محل اور سپریم لیڈر خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کے قریب 7 میزائل گرے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

  • ایران پر اسرائیلی حملہ، عراق نے فضائی حدود بند کردی  
  • امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا، تہران میں متعدد میزائل گرنے سے دھماکے  




واضح رہے کہ اسرائیل نے اچانک ایران پر حملہ کر دیا ہے، جس کے بعد تہران کئی دھماکوں سے گونج اٹھا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں متعدد اسرائیلی میزائل یونیورسٹی اسٹریٹ اور جمہوری ایریا پر گرے ہیں۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ تہران کے مضافات اور کئی مقامات سے دھویں کے گہرے بادل اٹھتے دکھائی دیے ہیں، افراتفری کی صورتِ حال دیکھنے میں آ رہی ہے۔  

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ یورینیم کی افزودگی نہ کرے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ اس حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں ایران کے مؤقف سے مطمئن نہیں تھے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-28 14:49 GMT+5 , Processed in 0.063761 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list