حکومت کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرول کو ملکی فضائی حدود کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی ایئر لائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہیں۔
اے ٹی سی کو ایران اور افغانستان کی فضائی حدود کی بھی کڑی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔
امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا، تہران میں متعدد میزائل گرنے سے دھماکے
اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایران پر پیشگی حملے شروع کر دیے گئے ہیں جبکہ اسرائیلی وزیر دفاع نے بھی اس حوالے سے تصدیق کی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے اچانک ایران پر حملہ کر دیا ہے، جس کے بعد تہران اور دیگر کئی مقامات دھماکوں سے گونج اٹھے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں متعدد اسرائیلی میزائل یونیورسٹی اسٹریٹ اور جمہوری ایریا پر گرے ہیں، یہ امریکا اور اسرائیل کا مشترکہ حملہ ہے۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی صدارتی محل اور سپریم لیڈر خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کے قریب 7میزائل گرے جبکہ تہران کے مضافات اور کئی مقامات سے دھویں کے گہرے بادل اٹھتے دکھائی دیے ہیں، افراتفری کی صورتِ حال دیکھنے میں آ رہی ہے۔