Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 639|Reply: 0

یورپین یونین کا پاکستان اور افغانستان سے کشیدگی کم کر کے فوری طور پر مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205315
Post time 2026-2-28 20:28:05 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹو

یورپین یونین نے پاکستان اور افغانستان سے کشیدگی کم کر کے فوری طور پر مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے یورپین یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کایا کالس نے کہا ہے کہ ہم افغانستان اور پاکستان میں تشدد میں تیزی سے اضافے کے بعد تمام فریقوں سے فوری طور پر کشیدگی کو کم کرنے اور دشمنی کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں، بشمول گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرحد پار سے ہونے والے حملوں اور رپورٹ کردہ حملوں کے جس کے خطے کے لیے سنگین مضمرات ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ افغان سرزمین کو دوسرے ممالک کو دھمکی دینے یا حملہ کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے، اس کے ساتھ ہی افغان ڈی فیکٹو حکام سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ افغانستان میں یا وہاں سے سرگرم تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف مؤثر کارروائی کریں۔  

کایا کالس کا کہنا ہے کہ ہم دونوں فریقوں سے بات چیت میں شامل ہونے پر زور دیتے ہیں، ہر فریق کو بین الاقوامی قانون بشمول انسانی حقوق کے قانون کا مکمل احترام کرنا چاہیے، شہریوں اور شہری بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کو یقینی بنایا جانا چاہیے اور شہریوں کو مزید نقصان سے بچانے کے لیے تمام ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جانی چاہئیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-28 16:40 GMT+5 , Processed in 0.045564 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list