Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 375|Reply: 0

برطانیہ: ٹیکس دہندگان کی رقم سے حاصل معذور افراد کی گاڑیاں جرائم میں استعمال ہونے لگیں

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205315
Post time 2026-2-28 20:28:06 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹو

برطانوی پولیس نے انکشافات کیا ہے کہ2021ء سے اب تک معذور افراد کو دی جانے والی ٹیکس دہندگان کی فنڈ سے حاصل شدہ ہزاروں گاڑیاں مختلف جرائم میں استعمال ہو چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پولیس فورسز نے 6 ہزار سے زائد موٹیبلیٹی گاڑیاں ضبط کیں جن کا تعلق ڈرَنک ڈرائیونگ، چوری اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں سے تھا۔  

یہ گاڑیاں موٹیبلیٹی اسکیم کے تحت معذور افراد کو رعایتی بنیادوں پر لیز پر دی جاتی ہیں تاکہ وہ نقل و حرکت میں آسانی حاصل کر سکیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اکثریت مستحق افراد قانون کی پاسداری کرتے ہیں تاہم کچھ کیسز میں گاڑیوں کا غلط استعمال سامنے آیا ہے جس پر نگرانی کے نظام کو مزید سخت کرنے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

موٹیبلیٹی اسکیم کے منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں اور جہاں بھی غلط استعمال ثابت ہو، مناسب کارروائی کی جاتی ہے جس میں گاڑی کی ضبطگی اور اسکیم سے اخراج شامل ہو سکتا ہے۔

اس انکشاف کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومتی نگرانی کے نظام پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں جبکہ حکومت کا مؤقف ہے کہ اسکیم لاکھوں معذور افراد کے لیے ناگزیر سہولت فراہم کر رہی ہے اور چند واقعات کی بنیاد پر پوری اسکیم کو متنازع نہیں بنایا جانا چاہیے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-28 16:40 GMT+5 , Processed in 0.045481 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list