پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نئی تاریخ رقم کردی۔
صاحبزادہ فرحان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں دو سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے۔
پاکستانی بیٹر صاحبزادہ فرحان نے آج سری لنکا کے خلاف میچ میں شاندار سنچری اسکور کی، اس سے قبل انہوں نے نمیبیا کے خلاف میچ میں بھی سنچری اسکور کی تھی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: صاحبزادہ فرحان نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا
صاحبزادہ فرحان نے ٹی20 ورلڈ کپ میں اپنے رنز کی تعداد 320 سے زائد کر دی۔
اس کے ساتھ ہی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان نے 176رنز کی پارٹنرشپ بنائی، یہ پاکستان کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں کسی بھی وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت داری ہے۔
اس سے پہلے کا ریکارڈ بابر اعظم اور محمد رضوان کی بھارت کے خلاف 2021 میں ان بریکن 152 رنز کی شراکت تھی۔
اس کے ساتھ ہی پاکستانی بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا، انہوں نے ایک ہی ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا کارنامہ سر انجام دیا۔
سری لنکا کے خلاف کھیلتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں اپنے مجموعی رنز کی تعداد 320 سے زائد کر دی، جس کے ساتھ ہی انہوں نے ویرات کوہلی کے 2014 میں قائم کردہ 319 رنز کے ریکارڈ کو توڑ دیا۔
یہ کامیابی فرحان کے کیریئر میں ایک تاریخی لمحہ ہے اور وہ ٹی20 کرکٹ کی دنیا میں ریکارڈ بریکنگ بیٹرز کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔