ایران کے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب تک عارضی کونسل قیادت کے امور کا چارج سنبھالے گی۔
ترجمان مجلس خبرگان کے مطابق ایرانی مجلس خبرگان شہید آیت اللہ خامنہ ای کے جانشین کا انتخاب کرے گی۔
آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد نیا سپریم لیڈر کون ہوگا؟
خامنہ ای تقریباً چار دہائیوں تک اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت کرتے رہے
ایرانی میڈیا کے مطابق صدر، چیف جسٹس اور نگہبان کونسل کے ایک فقیہ پر مشتمل عبوری کونسل تمام قیادت کے فرائض سنبھالے گی، یہ فیصلہ سپریم لیڈر کا عہدہ خالی یا غیر فعال ہونے کی صورت میں آئینی ضابطے کے تحت کیا گیا ہے۔