Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 672|Reply: 0

روسی صدر نے آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کو سفاکانہ عمل قرار دے دیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205715
Post time Yesterday 21:48 | Show all posts |Read mode


  فائل فوٹوز  

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کو سفاکانہ عمل قرار دیا ہے۔

امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید ہوگئے، ایران کے سرکاری میڈیا نے آیت اللّٰہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روز کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے روسی صدر ولادیمیر پوتن نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے ’انسانی اخلاقیات اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی‘ قرار دیا ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق پیوتن نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو تعزیتی خط لکھ کر خامنہ ای کے  قتل پر شدید افسوس کرتے ہوئے تعزیتی جذبات کا اظہار کیا۔

ایران کی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ان حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر کی بیٹی، داماد اور نواسی بھی شہید ہوئے ہیں۔   
ایران کے سرکاری میڈیا کی آیت اللّٰہ خامنہ ای کے شہید ہونے کی تصدیق

آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت پر ایران بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روز کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔   

ایرانی میڈیا کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کو ان کے دفتر میں شہید کیا گیا۔ وہ اپنے تفویض کردہ فرائض سر انجام دے رہے تھے اور شہادت کے وقت اپنے دفتر میں تھے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج نے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کو شہید کیے جانے کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج نے واضح کیا ہے کہ جارح کو سخت سزا دی جائے گی۔ وہ دیکھ لیں گے کہ انہوں نے کیا کیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 03:55 GMT+5 , Processed in 0.048499 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list