Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 358|Reply: 0

کراچی: موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر رینجرز مختلف علاقوں میں تعینات

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205709
Post time Yesterday 22:27 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: جنگ/ زاہد رحمان  

کراچی میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر رینجرز مختلف علاقوں میں تعینات  کردی گئی ہے۔ نفری شہر کے اہم مقامات، حساس تنصیبات اور مرکزی شاہراہوں پر گشت کر رہی ہے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ  کسی بھی احتجاج کے دوران قانون شکنی، توڑ پھوڑ اور پُرتشدد احتجاج سے گریز کیا جائے، امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، عوام سے گزارش ہے کسی بھی قسم کی معلومات رینجرز ہیلپ لائن پر دی جائیں۔

دوسری جانب کراچی میں مظاہرین کی امریکی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس سے جھڑپوں میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔   
کراچی: امریکی قونصل خانے کے قریب ہنگامہ آرائی، فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق

مظاہرین نے امریکی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی اور پتھراؤ کیا   

گزشتہ روز ایران پر ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملے کے خلاف مظاہرین نے کراچی میں امریکی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی اور پتھراؤ کیا، جس پر پولیس اور رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا۔

مائی کولاچی روڈ پر امریکن قونصلیٹ کے قریب ہنگامہ آرائی اور ایم ٹی خان روڈ پر مظاہرین کے پتھراؤ کے بعد پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی گئی۔

سلطان آباد پُل کے نیچے ٹریفک پولیس چوکی کو بھی آگ لگا دی گئی۔

سول اسپتال کے ٹراما سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر صابر میمن نے جیو نیوز سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس 8 لاشیں اور 20 زخمی لائے گئے ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ڈاکٹر صابر میمن نے کہا کہ لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، فی الوقت زیادہ معلومات فراہم نہیں کرسکتا، شناخت کا عمل مکمل ہونے پر تفصیلات فراہم کر سکتا ہوں۔

علاوہ ازیں نمائش چورنگی جانے والے راستے ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کو متبادل راستے فراہم کیے جا رہے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 02:09 GMT+5 , Processed in 0.047750 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list