Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 752|Reply: 0

پی ایم ڈی سی کا 16 جنوری 2023 سے قبل کے ڈگری ہولڈرز کیلئے رعایت کا اعلان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205709
Post time Yesterday 22:28 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: فائل

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے میڈیکل اور ڈینٹل کے 16 جنوری 2023 سے قبل مختلف پروگرامز میں داخل ہونے والے پوسٹ گریجویٹ طلبہ اور ڈگری ہولڈرز کے لیے رعایت کا اعلان کردیا۔

پی ایم ڈی سی کی ترجمان کے مطابق پی ایم ڈی سی کے 7 جنوری 2026 کو منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وہ تمام طلبہ اور ڈگری ہولڈرز جنہوں نے 16 جنوری 2023 تک داخلہ لیا یا اپنی ڈگری مکمل کی، انہیں ڈگری کے اجرا کے بعد پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ساتھ رجسٹر کر لیا جائے گا۔  

تاہم، 16 جنوری 2023 کے بعد داخلہ لینے والے طلبہ کے لیے لازم قرار دیا گیا کہ ڈگری دینے والا ادارہ پی ایم ڈی سی سے تسلیم شدہ ہو اور ٹریننگ سینٹر پی ایم ڈی سی ایکٹ 2022 کے سیکشن 25 کے تحت منظور شدہ (accredited) ہو۔

یہ رعایت ایم ایس (MS)، ایم ڈی (MD)، ایم ڈی ایس (MDS)، ایم فل (MPhil)، پی ایچ ڈی (PhD)، ایف سی پی ایس (FCPS)، ایم سی پی ایس (MCPS) اور مختلف ڈپلومہ پروگرامز پر لاگو ہو گی، جو پاکستان کی جامعات، اداروں اور کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز پاکستان سے حاصل کیے گئے ہوں۔

واضح رہے کہ پی ایم ڈی سی کی یہ رعایت 16 جنوری 2023 سے قبل ایم فل، پی ایچ ڈی اور ایم ڈی داخلہ لینے والے ڈاکٹرز پر ہوگی جن کی اکثریت نے جنرل جامعات سے یہ ڈگریاں حاصل کی ہوں گی اور اس کے بعد داخلہ لینے والی جنرل جامعات کے طلبہ کو رعایت نہیں ملے گی اور انھیں پی ایم ڈی سی اس وقت تک رجسٹرڈ نہیں کرے گی جب تک وہ جامعات خود پی ایم ڈی سی سے تسلیم شدہ نہ ہوں اور ان کے ٹریننگ سینٹر پی ایم ڈی سی ایکٹ 2022 کے سیکشن 25 کے تحت منظور شدہ نہ ہوں۔  

دلچسپ امر یہ ہے ملک کی تمام جنرل جامعات جن میں جامعہ کراچی، سندھ یونیورسٹی، شاہ لطیف یونیورسٹی، پنجاب یونیورسٹی، قائد اعظم یونیورسٹی، بلوچستان یونیورسٹی، پشاور یونیورسٹی اور دیگر پی ایم ڈی سے رجسٹرڈ ہی نہیں ہیں اور نہ ہی ان کے سینٹرز پی ایم ڈی سے منظور شدہ ہیں۔  

یہ الگ بات ہے کہ جنرل جامعات کو ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لیے کسی ٹریننگ سینٹر کی ضرورت نہیں ہوتی جب کہ ماضی میں میڈیکل جامعات کے قیام سے قبل تمام میڈیکل کالجز جنرل جامعات سے الحاق شدہ ہوا کرتے تھے اور اس وقت جنرل جامعات کے تمام پروگرامز کو پی ایم ڈی سی تسلیم کرتا تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 02:09 GMT+5 , Processed in 0.047748 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list