|
|
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے ایران کے سپریم لیڈر کی شہادت کی خبر پر ردعمل دیا ہے۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم لیڈرکی شہادت کی خبرایران سمیت پوری دنیا میں صدمے کا باعث بنی ہے، تشدد اورجنگ سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع خطے میں امن اور سلامتی کے لئے چیلنج ہے۔
پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ ایران، اسرائیل اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کا پھیلاؤ پورے خطے اور عالمی امن کے لیے خطرناک ہے۔ |
|