Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 333|Reply: 0

آئندہ 7 بر س میں میرے پاس 1200 کروڑ کے پروجیکٹس ہوں گے، راجپال یادو

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205695
Post time 2026-3-2 04:20:08 | Show all posts |Read mode
  تصویر، بھارتی میڈیا

بھارتی کامیڈین اور اداکار راجپال یادو نے کہا ہے کہ آئندہ 7 برس میں میرے پاس 1200 کروڑ کے پروجیکٹس ہوں گے۔

9 کروڑ قرض کیس میں ضمانت پر رہائی کے بعد ممبئی میں پریس کانفرنس کے دوران راجپال یادو نے کہا کہ آئندہ 7 سال میں ان کے پاس تقریباً 1200 کروڑ روپے مالیت کے برانڈنگ اور دیگر پروجیکٹس ہیں جبکہ وہ 10 فلموں میں بھی کام کرنے والے ہیں۔

اس موقع پر اداکار نے اپنے قانونی معاملات، مستقبل کے منصوبوں اور جیل کے دوران ملنے والی عوامی حمایت پر بات کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ معاہدے فلموں کے علاوہ ہیں اور ان سے ہونے والی آمدنی فیس اور ایکویٹی دونوں صورتوں میں ہوگی۔  

راجپال نے جیل کے دوران مداحوں اور عام لوگوں کی طرف سے ملنے والی مالی اور اخلاقی مدد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ سب کی رقم واپس کریں گے۔

دہلی ہائی کورٹ نے چیک باؤنس کیس میں ان کی سزا 18 مارچ تک عارضی طور پر معطل کی ہے اور انہیں ذاتی مچلکہ جمع کرانے کی ہدایت دی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 00:29 GMT+5 , Processed in 0.048677 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list