Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 812|Reply: 0

مشرق وسطی کے 7 بڑے ایئرپورٹس کی ایک دن میں 3400 پروازیں منسوخ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205695
Post time 2026-3-2 04:20:12 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو  

امریکا اسرائیل اور ایران کی کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ کے 7 بڑے ایئرپورٹس کی ایک دن میں 3400 پروازیں منسوخ ہوئیں، پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی تمام 200 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

لبنان کا فلائٹ آپریشن جزوی بحال ہوگیا، 9 ملکوں کی فضائی حدود مزید بند رہے گی۔ ایران، امارات، قطر، بحرین، کویت، عراق، شام، اردن، اسرائیلی فضائی حدود مکمل بند ہے، لبنان کے بیروت ایئرپورٹ سے جزوی بحالی میں 34 پروازیں آپریٹ کی گئیں۔

کراچی سے دبئی، شارجہ، دوحہ، نجف، استنبول، ابوظہبی، مسقط، بحرین، تہران کی 52 پرواز منسوخ ہوئیں، لاہور سے ابوظہبی، دمام، تہران، دبئی، دوحہ، مسقط، راس الخیمہ، شارجہ اور بحرین کی 40 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔   
امریکا نے ایران کے میزائل ذخیروں پر 2 ہزار پاؤنڈ کے درجنوں بم گرائے، امریکی میڈیا

امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی بحری بیڑے کا آپریشن جاری ہے، ایرانی میزائل امریکی بحری بیڑے تک نہیں پہنچ سکا۔   

اسلام آباد سے دبئی، دوحہ، دمام، مسقط، کویت، ابوظبی، ریاض، بحرین، شارجہ کی 36 پروازیں منسوخ کرنا پڑیں، پشاور سے دوحہ، دبئی، ابوظبی، شارجہ، جدہ کی تمام 18 غیر ملکی پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

ملتان سے دوحہ، مسقط، ابوظبی، شارجہ، دبئی، جدہ کی 22 پروازیں،  فیصل آباد سے دبئی، شارجہ، ابوظبی کی تمام 12 غیر ملکی پروازیں اور سیالکوٹ سے ابوظہبی، جدہ، دبئی، شارجہ، دمام، مسقط کی 12 پرواز منسوخ کی گئی ہیں،  جبکہ کوئٹہ سے دبئی کی آج کی 2 غیر ملکی پروازیں منسوخ ہوئیں۔

امارات، اتحاد، قطر ایئر ویز نے فلائٹ آپریشن کل تک معطل رکھنے کا اعلان کردیا،  اماراتی ایئرلائن نے دبئی کے تمام آپریشنز کل شام سہ پہر 3 بجے تک معطل کیے ہیں، قطر کی ایئرلائن انتظامیہ اگلا لائحہ عمل کل صبح 9 بجے جاری کرے گی۔

پروازوں کیلئے بحال پاکستان اور افغانستان فضائی حدود سے اوور فلائنگ میں اضافہ ہوگیا،  سعودی عرب کی فضائی حدود کھلی ہے اور ایئرپورٹس کا فلائٹ آپریشن بھی نارمل ہے، ترکیہ اور سعودیہ کا فلائٹ آپریشن بحال،ترکیہ کی ایئرلائن دوردراز کے روٹ اختیار کر رہی ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 00:27 GMT+5 , Processed in 0.047034 second(s), 20 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list