|
|
لبنان اور اردن کی فضائی حدود کھل گئیں، جبکہ 8 ممالک کی فضائی حدود تیسرے دن بھی بند رہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق مشرق وسطیٰ بحران کے باعث 3 دن میں 10 ہزار پروازیں متاثر ہوئی ہیں، آج بھی پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی 174 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
پاکستانی ایئر پورٹس سے 3 دن میں 500 پروازیں منسوخ کی گئیں، اتوار کو مشرق وسطیٰ کے 7 بڑے ایئر پورٹس کی 3400 پروازیں منسوخ کی گئی۔
ایران، امارات، قطر، بحرین، کویت، عراق، شام، اسرائیلی فضائی حدود مسلسل بند ہے۔
پاکستان سے دبئی، شارجہ، دوحہ، نجف، استنبول، ابوظبی سمیت مسقط، بحرین، تہران، دمام، مسقط، راس الخیمہ کی پروازیں منسوخ کی گئی۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق پاکستان سے اتوار کو شارجہ، کویت، ریاض کی 200 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
سعودیہ، ترکیہ، مسقط کی حدود کھلی اور فلائٹ آپریشن مکمل بحال رہا، عمان اور بیروت ایئر پورٹس سے پروازوں کی آمدورفت معمول کی طرف گامزن ہے۔ |
|