|
|
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنےکی اجازت دے دی۔
کیئر اسٹارمر نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا نے فوجی اڈوں کے استعمال کیلئے اجازت طلب کی تھی۔
برطانوی وزیرِاعظم نے کہا کہ امریکا کی درخواست قبول کر لی ہے، جس کے تحت ایران کے خلاف دفاعی کارروائیوں کے لیے برطانیہ کے فوجی اڈوں کے استعمال کی اجازت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ ایران کو خطے میں میزائل داغنے سے روکنے کے لیے کیا ہے، تاکہ معصوم شہریوں کی جانیں محفوظ رہیں، برطانوی شہریوں کی زندگیاں خطرے میں نہ پڑیں اور ایسے ممالک کو نشانہ بننے سے بچایا جا سکے جو اس تنازعہ میں شامل نہیں۔
برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خلیجی پارٹنرز دفاعی تعاون کا مطالبہ کر رہے ہیں، برطانوی جانوں کا تحفظ ہمارا فرض ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے طیارے دفاعی کارروائیوں کے لیے فضا میں ہیں، ہمارے طیارے ایرانی حملوں کو کامیابی سے روک رہے ہیں۔ |
|