|
|
اسکرین گریب
تہران میں اتوار کی رات اور آج صبح نئے اسرائیلی حملے، تہران کے عوام گھروں سے باہر نکل آئے، اللّٰہ اکبر کے نعرے لگائے۔
امریکا اور اسرائیل کے حملوں سے تہران میں اسپتال نشانہ بنا، رہائشی عمارتوں کو بھی بری طرح نقصان پہنچا۔
اسپتال کے انکیوبیٹر سے کمسن کو نکالنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
دوسری جانب اسرائیل کے دار الحکومت تل ابیب، مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس پر ایرانی میزائل فائر کیے گئے۔
اسرائیل نے حملوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے، مقبوضہ بیت المقدس میں 5 افراد زخمی ہوئے، ایک عمارت میں آگ لگ گئی ، ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن کیا جارہا ہے۔
اتوار کو مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے بیت شیمش میں ایرانی میزائل حملے میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 9 ہوگئی، 57 اسرائیلی زخمی اور 20 لاپتہ ہیں۔
ہفتے کی رات کئے گئے ایرانی حملوں میں اسرائیل کی 40 عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا۔ |
|