ایران پر اسرائیل اور امریکا کے حملے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن تاریخی مندی کے باعث کاروبار روک دیا گیا۔
کے ایس ای 30 انڈیکس 9.42 فیصد گرنے پر کاروبار 45 منٹ کے لیے روک دیا گیا جو 10 بج کر 27 منٹ پر دوبارہ شروع ہو گا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے دوران 15071 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 52 ہزار 991 پوائنٹس تک گر گیا۔
کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہوئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکسمیں تاریخ کی بدترین گراوٹ دیکھی گئی۔
مارکیٹ کھلتے ہی فروخت کا شدید دباؤ دیکھا گیا اور انڈیکس 15121 پوائنٹس کی بڑی کمی کے بعد 1 لاکھ 52 ہزار 940 کی سطح پر آگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 68 ہزار 893 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 52 ہزار 717 کی نچلی سطح تک آیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 68 ہزار 62 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب جاپان اسٹاک مارکیٹ 1.9 فیصد اور کورین اسٹاک مارکیٹ 2 فیصد تک گر گئی، جاپان کا نکئی انڈیکس 1 فیصد کم ہے، نکئی 225 انڈیکس 586 پوائنٹس کم ہو کر 58264 پر ہے۔
ادھر بمبئی اسٹاک ایکسچینج کا سینسیکس967 پوائنٹس کم ہو کر 80320 ہے، نفٹی ففٹی 213 پوائنٹس کم ہو کر 24965 ہے۔