Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 726|Reply: 0

کیا واقعی مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ ’بلڈ مون‘ ہے؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205838
Post time 2026-3-2 15:22:15 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

ایران پر امریکا اور اسرائیل کا حملہ ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی قیاس آرائیاں ہونا شروع ہو گئیں۔

سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو آسمان پر رونما ہونے والے نایاب ’بلڈ مون‘ سے جوڑ رہے ہیں۔

’بلڈ مون‘ کو مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی سے جوڑنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ 2026ء کا پہلا چاند گرہن یہودیوں کے پوریم اور روش ہشاناہ جیسے اہم تہواروں کے قریب ہو گا۔   
سپریم لیڈر کی شہادت پر ایرانی حکومت کا بیان سامنے آگیا

ایرانی حکومت نے اپنے بیان میں کہا کہ اللّٰہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔’ظلم کرنے والوں کو پتہ چل جائے گا کہ انقلابی کون ہیں‘۔   

ایسے خیالات رکھنے والے لوگوں کا دعویٰ ہے کہ ایران و اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور ’بلڈ مون‘ کے اوقات کا ملنا علاقائی تنازعات سے متعلق قدیم پیش گوئیوں کو پورا کر سکتا ہے۔

’بلڈ مون‘ کو مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی سے جوڑنے والے لوگ اسے سرخ بچھیا (Red Heifer) کی تلاش سے بھی جوڑ رہے ہیں۔

دراصل’بلڈ مون‘ کے بارے میں کئی قدیم ثقافتوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ صدیوں سے یہی خیال رکھتے آئے ہیں کہ یہ پراسرار انداز میں منفی طاقتوں کو اکساتا ہے اور یروشلم میں تو اسے مخصوص مذہبی خواہشات کے لیے شرط سمجھا جاتا ہے اس لیے وہاں کے لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ ایک ایسا عمل ہے جس کے اہم علاقائی مضمرات ہوں گے۔

آج تک اس طرح کے خیالات میں سے کسی کا بھی کوئی مستند ثبوت نہیں ملا، یہی وجہ ہے کہ حقائق کی بنیاد پر بات کرنے والے لوگ اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ جغرافیائی سیاسی عدم استحکام اور سائنس کو الگ الگ ہی رکھا جائے اور اس طرح کی قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔   
ایرانی فوج کا سپریم لیڈر کو شہید کیے جانے کا بدلہ لینے کا اعلان

روسی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج نے واضح کیا ہے کہ جارح کو سخت سزا دی جائے گی۔   

کچھ ماہرین کا یہ دعویٰ ہے کہ ان دونوں واقعات کا ایک ساتھ رونما ہونا محض ایک قدرتی اتفاق ہے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلڈ مون صرف ایک مکمل چاند گرہن ہے اور یہ اتنا بھی نایاب نہیں ہے جتنا کہ اسے سمجھا جاتا ہے۔

مناسب شواہد نہ ہونے کے باوجود سوشل میڈیا صارفین اس طرح کی معلومات پھیلا رہے ہیں جس سے لوگوں میں صرف خوف پھیل رہا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 12:22 GMT+5 , Processed in 0.045117 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list