Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 857|Reply: 0

بیروت: حزب اللّٰہ کے راکٹ حملوں کے بعد اسرائیلی فضائی حملوں میں 10 افراد جاں بحق

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205838
Post time 2026-3-2 15:22:17 | Show all posts |Read mode
  
—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

حزب اللّٰہ کی جانب سے شمالی اسرائیل کے شہر حیفہ کے قریب ایک فوجی اڈے پر راکٹ اور ڈرون حملوں کے بعد اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر فضائی حملے کیے ہیں جن کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔

عرب میڈیا ’الجزیرہ‘ کے مطابق حزب اللّٰہ کے خلاف اسرائیل کی اس پیش رفت نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ایک نئی اور خطرناک سطح پر پہنچا دیا ہے۔

حزب اللّٰہ نے آج صبح جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے اسرائیل پر حملہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے رِدعمل اور ’لبنان کے دفاع‘ میں کیا ہے۔   
لبنان اور اردن کی فضائی حدود کھل گئیں

لبنان اور اردن کی فضائی حدود کھل گئیں، جبکہ 8 ممالک کی فضائی حدود تیسرے دن بھی بند رہیں۔   

حزب اللّٰہ کے مطابق اس نے حیفہ میں میزائل ڈیفنس سسٹم پر حملہ کیا ہے۔

حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں اور قیادت کی ٹارگٹ کلنگ کے جواب میں کارروائی اس کا حق ہے، اسرائیل لبنانی مقبوضہ علاقوں سے نکل جائے۔

دوسری جانب  اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ لبنان بھر میں حزب اللّٰہ کے ٹھکانوں کو شدت سے نشانہ بنا رہی ہے اور حزب اللّٰہ کو اسرائیل کے شمالی علاقوں کے لیے خطرہ بننے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ حملوں میں بیروت اور جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے سینئر ارکان کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیل نے جنوبی لبنان اور وادیٔ بقاع کے 50 سے زائد دیہات کے رہائشیوں کو گھروں سے انخلاء کی وارننگ بھی جاری کی ہے جس سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2024ء کی جنگ کے بعد اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا تاہم لبنان کا مؤقف ہے کہ اسرائیل روزانہ کی بنیاد پر فضائی حملوں کے ذریعے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کرتا رہا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 12:22 GMT+5 , Processed in 0.047315 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list