Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 200|Reply: 0

نام نہاد سپر اسٹارز کی صلاحیتوں پر سے نقاب اتر گیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205892
Post time 2026-3-2 17:07:02 | Show all posts |Read mode
کراچی:

ورلڈ کپ میں نام نہاد سپر اسٹارز کی صلاحیتوں پر سے نقاب اتر گیا، بابراعظم، سلمان آغا، صائم ایوب سب بیٹنگ میں بری طرح ناکام رہے، شاہین آفریدی بولنگ میں توقعات پر پورا نہیں اتر سکے، شاداب خان اور فہیم اشرف بطور آل راؤنڈ اپنی جگہ سے انصاف نہیں کر پائے۔

اوپنر صاحبزادہ فرحان اپنی ذمہ داری نبھانے میں کافی حد تک کامیاب رہے، عثمان طارق نے سب سے زیادہ 10 وکٹیں لیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم سپر 8 مرحلے سے رخصت ہوگئی، پلیئرز کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیں تو پاکستان کے نام نہاد سپر اسٹارز بری طرح ناکام ثابت ہوئے، سب سے زیادہ امیدوں کا محور بابراعظم تھے اور سب سے زیادہ مایوس بھی انھوں نے ہی کیا۔



بابراعظم 6 میچز کی 4 اننگز میں 91 رنز بنا سکے، انھوں نے 22.75 کی اوسط سے یہ رنز بنائے۔ بطور کپتان ناکام رہنے والے سلمان علی آغا نے مجموعی طور پر 10 کی اوسط سے محض 60 رنز اسکور کیے، جس میں ان کی بہترین کاوش 38 رنز رہی، ایک وکٹ بھی ان کے حصے میں آئی۔

صائم ایوب 6 میچز کی پانچ اننگز میں مجموعی طور پر 70 رنز بنا پائے، 14 کی واجبی اوسط کے سبب سری لنکا کے خلاف آخری سپر 8 میچ میں ڈراپ بھی کیے گئے۔
مزید پڑھیں   

ٹی20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کرکٹرز کی جیب پر بھاری پڑ گئی



اوپنر صاحبزادہ فرحان سب سے آگے رہے، انھوں نے 7 میچز کی 6 اننگز میں ایک بار ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے سب سے زیادہ 383 رنز اپنے نام کیے، انھوں نے ایونٹ میں 37 چوکے اور 18 چھکے بھی جڑے۔ فخر زمان نے 3 میچز میں 2 بار بیٹنگ کا موقع ملنے پر 109 رنز جوڑے، اس میں سری لنکا کے خلاف 84 بہترین انفرادی کاوش رہی۔

شاداب خان نے 7 میچز کی 6 اننگز میں 118 رنز بنائے، ان کی اوسط 23.60 رہی، فہیم اشرف 3 اننگز میں 40 رنز بناسکے، عثمان خان نے 7 میچز کی 5 اننگز میں 60 رنز بنائے، ان کی اوسط 15 رہی۔ خواجہ نافع 2 مواقع ملنے پر 7 رنز بنا سکے، نسیم شاہ کو سری لنکا کے خلاف آخری میچ میں اولین موقع دیا گیا، انھوں نے ایک وکٹ اڑائی۔

بولنگ میں اسپنر عثمان طارق 10 وکٹیں لیکر کامیاب ترین پاکستانی بولر بنے، انھوں نے فی وکٹ 14.10 کی اوسط پائی، اس میں ان کی بہترین کاوش 16 رنز کے عوض 4 شکار رہے۔ شاہین آفریدی نے 22.37 کی بھاری اوسط سے 5 میچز کھیل کر 8 وکٹیں حاصل کیں، محمد نواز نے 7 پلیئرز کو میدان بدر کیا، تاہم فی وکٹ اوسط 22.28 رہی۔

ابرار احمد نے 19 کی اوسط سے 6 وکٹیں حاصل کیں، اس میں ان کی بہترین پرفارمنس 23 رنز کے عوض 3 وکٹیں رہیں۔ شاداب نے بولنگ میں 18 اوورز میں 8.44 کے اکانومی ریٹ سے 5 وکٹیں لیں، صائم ایوب نے بھی 5 وکٹیں اپنے نام کیں، اس میں بہترین پرفارمنس 25 رنز پر 3 شکار رہے۔ سلمان مرزا نے 4 میچز میں 4 وکٹیں لیں، فی وکٹ اوسط 15.25 رہی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 13:49 GMT+5 , Processed in 0.057733 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list