Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 580|Reply: 0

ایرانی سُپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت، پاکستانی شوبز انڈسٹری غم سے نڈھال

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205892
Post time 2026-3-2 17:19:57 | Show all posts |Read mode
  
— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

ہفتے کو امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ کارروائی کے دوران ایرانی سُپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای 86 برس کی عمر میں اپنے دفتر پر فضائی حملے کے نتیجے میں شہید ہو گئے۔

ان کی شہادت پر دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

پاکستان میں شوبز شخصیات اور عوام نے ان کی وفات کو امتِ مسلمہ کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

پاکستانی اداکارہ مشی خان نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری اور ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے لیے آنسوؤں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے، جبکہ پسِ منظر میں رہنما کی حوصلہ افزاء آواز سنائی دے رہی ہے۔

انسٹا اسٹوری میں انہوں نے لکھا ہے کہ انہوں نے دنیا کے سب سے معتبر شخص کو مار ڈالا، تاریخ کبھی فرموش نہیں کرے گی کہ کیسے 86 سالہ شخص تنہا شیطانی طاقتوں کے سامنے ڈٹا رہا، ہتھیار ڈالنے کے بجائے جامِ شہادت نوش کیا۔   

اداکارہ نادیہ خان نے نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والی اپنی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ایرانی سُپریم لیڈر کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ مسلمانوں کے لیے ایک مشکل وقت ہے، جو متحد نہیں ہیں وہ اس کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں، مسلم دنیا میں جنگ کا منظر ناقابلِ برداشت ہے، آیت اللّٰہ کی شہادت امتِ مسلمہ کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔   

اداکار عقیل ملک نے انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ حق والوں کے سر جھکتے نہیں کٹ جاتے ہیں۔

اداکارہ مایا علی نے انسٹا اسٹوری میں ایرانی شہید رہنما کی تصویر شیئر کی ہے اور لکھا ہے کہ ہیروز کبھی مرتے نہیں، وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہتے ہیں، وہ سچے رہنما تھے جو اپنے دشمن کے خلاف اپنی پوری طاقت سے کھڑے رہے۔

اداکار و گلوکار سمر جعفری نے انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ آج آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت نے مجھے میرے اس سوال کا جواب دے دیا جو میرے ذہن میں برسوں سے تھا کہ حضرت حسین بن علی المرتضیٰ رضی اللّٰہ عنہما کے وقت مسلم امہ کہاں تھی؟ کیوں کوئی ان کی مدد کے لیے آگے نہیں آیا جب انہیں سب سے زیادہ مدد کی ضرورت تھی۔   

اداکار خالد انعم نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ چراغ سب کے بجھیں گے، ہوا کسی کی نہیں، الوداع آغا جان۔

دیگر پاکستانی شوبز شخصیات، جن میں مدیحہ رضوی، ایمن خان، منال خان، طلحہٰ چاہور، خاقان شاہنواز، ثناء جاوید، یمنیٰ زیدی شامل ہیں، انہوں نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تعزیتی پیغامات جاری کیے ہیں۔   

واضح رہے کہ شہید آیت اللّٰہ خامنہ ای ایک بہادر مسلم رہنما تھے، جو 1939ء میں مشہد ایران میں ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے، انہوں نے مشہد اور قُم کے دینی مدارس میں تعلیم حاصل کی، جہاں وہ روح اللّٰہ خمینی سے متاثر ہو کر انقلابی سرگرمیوں میں شامل ہوئے۔

1989 میں روح اللّٰہ خمینی کے انتقال کے بعد علی خامنہ ای کو ایران کا سپریم لیڈر مقرر کیا گیا، وہ ملک کی اعلیٰ ترین اتھارٹی بن گئے اور ایرانی ریاست قومی پالیسیوں کے حوالے سے ان کی قیادت کی طرف دیکھتی رہی۔

حالیہ مہینوں میں ایران نے مبینہ طور پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے حملوں کا سامنا کیا، سپریم لیڈر کی حیثیت سے انہوں نے ایران کی اہم ریاستی پالیسیوں، بشمول عسکری امور، عدلیہ اور کلیدی ریاستی اداروں کی نگرانی کی اور ملکی و خارجہ پالیسی کی تشکیل میں مرکزی کردار ادا کیا، ان کی قیادت میں مغربی اثر و رسوخ کے خلاف مزاحمت پر زور دیا گیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 13:44 GMT+5 , Processed in 0.046897 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list