Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 21|Reply: 0

امریکا نے ایران کیخلاف حملے میں کونسی اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کی؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205898
Post time 2026-3-2 17:58:49 | Show all posts |Read mode
  
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

جنگی حکمتِ عملی میں مصنوعی ذہانت کا استعمال بڑھ گیا، امریکی فوج نے ایران پر حملوں کے دوران سان فرانسسکو کی اسٹارٹ اپ کمپنی اینتھروپک کے تیار کردہ مصنوعی ذہانت کے ٹول کلاؤڈ کا استعمال کیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے چند گھنٹے قبل وفاقی اداروں کو اس ٹیکنالوجی کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق امریکی سینٹ کام نے ایران کے خلاف فضائی کارروائی میں انٹیلی جنس تجزیے، اہداف کی شناخت اور جنگی منظر ناموں کی مشق جیسے اہم کاموں کے لیے اے آئی کلاؤڈ کا استعمال جاری رکھا، حالانکہ حکومت نے اس ٹیکنالوجی کے استعمال پر پابندی لگا رکھی تھی۔

صدر ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ کو اینتھروپک کی اے آئی خدمات استعمال نہ کرنے کا حکم اس لیے دیا تھا کہ کمپنی نے پینٹاگون کو اپنے اے آئی ماڈل کے بھرپور فوجی استعمال کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا، جس کے نتیجے میں اسے قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا۔   
ایران نے مزید حملے کیے تو ایسی طاقت سے نشانہ بنائیں گے جو پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی: ٹرمپ

ان کا کہنا ہے کہ امریکا اب ایران کے ساتھ سفارتی حل تک پہنچنے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہے۔    

اینتھروپک کے اے آئی ٹولز کو پہلے بھی دیگر حساس فوجی آپریشنز میں استعمال کیا جا چکا ہے، جس میں وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو کے خلاف کارروائی بھی شامل ہے۔

کمپنی نے پابندی کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے محدود استعمال پر پابندی غیر قانونی ہو گی، جبکہ دفاعی حکام کلاؤڈ کے متبادل اے آئی سسٹمز کو اپنانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن مکمل تبدیلی میں مہینوں لگ سکتے ہیں۔

یہ رپورٹ اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ جدید جنگی حکمتِ عملی میں اے آئی کا استعمال کس حد تک بڑھ گیا ہے اور سیاسی، اخلاقی و قانونی تنازعات بھی اس کے گرد گھوم رہے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 14:06 GMT+5 , Processed in 0.046240 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list