|
|
—فائل فوٹو
بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ہندوستان ڈینگی سے بچاؤ کی اپنی پہلی مقامی ویکسین متعارف کروانے کے قریب پہنچ گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ’ڈینگی آل‘ (DengiAll) نامی یہ ویکسین اس وقت فیز تھری کلینیکل ٹرائل کے آخری مرحلے میں ہے جسے دوا ساز کمپنی پیناسیا بائیوٹیک نے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (ICMR) کے تعاون سے تیار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ ویکسین ڈینگی وائرس کی چاروں اقسام (سیرو ٹائپس) کے خلاف تحفظ فراہم کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔
اس ویکسین کی خاص بات یہ ہے کہ یہ صرف ایک خوراک (سنگل ڈوز) پر مشتمل ہے جبکہ دنیا میں موجود زیادہ تر ویکسینز کئی ڈوزز پر مبنی ہیں۔ |
|