ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین کو لڑائی پھیلنے سے متعلق گہری تشویش ہے۔
چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ علاقائی ممالک کی سیکیورٹی اور سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔
ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، چینی دفتر خارجہ
ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ فریقین فوجی آپریشنز روکیں اور لڑائی کے پھیلاؤ سے بچیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ چین بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے اور ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر مسائل کو بات چیت سے حل کرنے کو تیار ہیں۔
ایران میں اپنے شہریوں کے حوالے سے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران سے 3 ہزار سے زائد چینی شہریوں نے انخلاء کر لیا ہے، وہاں باقی بچے چینی شہری جلد از جلد ایران سے انخلاء کریں۔
چینی دفترِ خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ تہران میں ہمارا ایک شہری ہلاک ہوا ہے۔