|
|
—ویڈیوز گریب
امریکی فوج نے ایران میں آپریشن کی ویڈیوز جاری کر دیں۔
امریکی سینٹ کام کی ویڈیوز میں میزائل داغے جانے اور لڑاکا طیاروں کو ایران پر حملوں کے لیے پرواز کرتے دکھایا گیا ہے، تاہم فوج کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ویڈیوز کس مقام کی ہیں، البتہ بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر مناظر ہفتے کے روز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکی فوج ایرانی طیاروں اور ڈرون ہینگرز کو نشانہ بنا رہی ہے۔
جاری کردہ ویژولز میں امریکی افواج کو ایک ہینگر میں کھڑے ڈرونز اور طیاروں پر بمباری کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جنہیں ایرانی تنصیبات قرار دیا گیا ہے۔
سینٹ کام نے جاری کردہ مناظر کے ساتھ بیان میں کہا ہے کہ امریکی افواج ایرانی حکومت کی جانب سے لاحق فوری خطرات کو ختم کرنے کے لیے جرأت مندانہ کارروائی کر رہی ہیں۔ |
|