Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 997|Reply: 0

ہم آیت اللّٰہ خامنہ ای پر حملے کی مذمت کرتے ہیں: علامہ راجہ ناصر عباس

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205946
Post time 2026-3-2 20:34:08 | Show all posts |Read mode
  — فائل فوٹو  

اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ ہم آیت اللّٰہ خامنہ ای پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، ہمارے دل زخمی ہیں۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا۔

دوران اجلاس ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے دعا کروائی۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیتن یاہو کہتا ہے گریٹر اسرائیل بناوں گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے فلسطینوں پر ظلم کے خلاف اسٹینڈ لیا اور ہم نے اسرائیلیوں کے جہاز گرائے تھے۔   
ایران پرحملے، اموات 555 ہو گئیں

ایرانی ہلال احمر کا کہنا ہے امریکی اسرائیلی حملوں میں 131 شہروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔   

ان کا کہنا ہے کہ امریکا پر ایک ایسا شخص مسلط ہے جو اپنی خواہشات کو قانون سمجھتا ہے، اسرائیل کتنا ظلم کرتا ہے، اس کا جرم چھپا دیا جاتا ہے، کسی ملک کے وزراء اور حکمرانوں کو نہیں مارا جاتا۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ایران نے ہمسایہ ممالک کی مذاکرات کے لیے بات سنی، امام خمینی نے کہا تھا ایٹم بم نہیں بنا سکتے، خامنہ ای نے بھی کہا ہم ایٹم بم نہیں بناتے، ان کا مسئلہ ایٹم بم نہیں، جوہری بم سے متعلق معاہدہ ٹرمپ نے پھاڑا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمارے اس رہبر پر حملہ کیا گیا جن کے فتوے پر کروڑوں لوگوں کا یقین ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کے دفتر پر حملہ کر کے انہیں خاندان سمیت شہید کر دیا گیا، امریکا خود برداشت نہیں کرتا کہ کوئی جنوبی امریکا میں اڈا بنائے، یہاں وہ اتنی فورسز لے کر آیا لیکن کوئی ملک امریکا کے خلاف نہیں بولا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 16:06 GMT+5 , Processed in 0.055968 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list