|
|
آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے وسط فسٹ ڈسٹرکٹ ویانا اسٹاک اِم آئزن پلاٹز میں ہینڈز آف ایران کے عنوان سے مختلف مسلم ممالک کی کمیونٹی نے احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا۔
مظاہرین نے ایران کے حق میں اور سامراجی جارحیت کے خلاف نعرے لگائے۔ مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری سے کشیدگی کم کرنے اور خطے میں امن کے قیام کا مطالبہ کیا۔
مظاہرے میں شہریوں کی قابلِ ذکر تعداد نے شرکت کی اور پرامن طور پر اپنے مؤقف کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرہ کے آخر میں تلاوت قرآن پاک اور اجتماعی دعا کی گی اور شمعیں بھی روشن کی گئیں۔
پُرامن مظاہرہ کے موقع پر پولیس نے زبردست حفاظتی اقدامات کر رکھے تھے، افطاری سے قبل پُرامن مظاہرین منتشر ہو گئے۔ |
|