Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 602|Reply: 0

پیٹرول قیمتوں کی نگرانی کیلئے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس، توانائی مارکیٹ کی نگرانی تیز کرنے کا فیصلہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206060
Post time 2026-3-3 01:07:54 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: فائل

خطے میں کشیدہ صورت حال کے پیش نظر تیل کی قیمتیں بڑھنے کے معاملے میں وزیراعظم کی جانب سے پیٹرول قیمتوں کی نگرانی کیلئے قائم کردہ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت توانائی مارکیٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اعلیٰ سطح کابینہ کمیٹی نے توانائی مارکیٹ کی نگرانی تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔  

اجلاس میں سپلائی کےتسلسل کیلیےروزانہ اسٹاک جائزہ لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ کمیٹی نے اپنے دائرہ اختیار سے متعلق تمام امور کا جامع جائزہ لیا۔

اجلاس کے دوران کمیٹی کو بتایا گیا کہ عالمی کشیدگی کے باوجود پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں۔   
وزیرِ اعظم نے تیل کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے 18 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی جنگ کی وجہ سے پاکستان کی معشیت کا جائزہ لے گی۔   

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ملک میں توانائی سپلائی چین مکمل طور پر مستحکم ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق عالمی تیل قیمتوں اور سپلائی روٹس پر روزانہ بنیادوں پر نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  

اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ آبنائے ہرمز اور باب المندب کی صورتحال عالمی توانائی کیلئے بڑا چیلنج قرار دیا گیا۔  

طویل کشیدگی سے پاکستان کی توانائی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ کمیٹی کا روزانہ اجلاس ہوگا، اسٹاک اور قیمتوں کا ریئل ٹائم جائزہ لیا جائے گا۔   
مشرق وسطیٰ صورتحال، کیا پاکستان کے پاس پیٹرول ذخائر کافی ہیں؟

مشرق وسطی کشیدگی کے باعث پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کی صورتحال سامنے آگئی۔    

اجلاس میں ایل این جی اور ایل پی جی سپلائی، شپمنٹس اور ٹرمینل آپریشنز کا بھی جائزہ لیا گیا ہے، وزیرخزانہ نے متعلقہ اداروں کو ہم آہنگی تیز کرنے، ذخائر کی تصدیق یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔  

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی قیمتوں کے اثرات شفاف اور منظم طریقے سے عوام تک منتقل کیے جائیں گے۔

حکومت نے یقین دہانی کروائی ہے کہ توانائی سپلائی محفوظ ہے، عوام پریشان نہ ہوں۔

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے جامع متبادل منصوبہ بندی جاری ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 21:33 GMT+5 , Processed in 0.046431 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list