|
|
یورپین یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کایا کالس اور پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے۔
اپنی گفتگو کے دوران دونوں نے ایران اور وسیع مشرق وسطیٰ میں حالیہ علاقائی پیش رفت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے مکالمے، سفارت کاری اور کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر پاکستان کے وزیر خارجہ نے یورپین خارجہ امور کی سربراہ کو پاکستان افغانستان کشیدگی پر بھی بریفنگ دی اور اس حوالے سے یورپی یونین کی تعمیری مصروفیات کو سراہا۔
جبکہ دونوں فریقوں نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ |
|