|
|
اے ایف پی
گوبھی ایک سادہ مگر بےحد غذائیت سے بھرپور سبزی ہے، جس میں اینٹی آکسیڈنٹس کی معمولی اضافی مقدار ہوسکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق گوبھی کم کیلوریز، کم کاربوہائیڈریٹس اور مناسب فائبر کی بدولت صحت مند غذا کا اہم حصہ بن سکتی ہے۔
یہ سبزی بند گوبھی کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے اور سفید کے ساتھ جامنی، سبز اور نارنجی اقسام میں دستیاب ہے لیکن غذائیت سب کی یکساں ہے۔
گوبھی کی ابتداء تاریخی طور پر مشرقی بحیرہ روم سے ہوئی، جو وقت کے ساتھ یورپ، برطانیہ، بھارت، افریقا اور مشرق وسطیٰ کے کھانوں میں شامل ہوگئی، یہ 2 ہزار برس پہلے سے کاشت کی جارہی ہے۔
جدید دور میں خاص طور کیٹوڈائٹ میں اسے چاول، آلو اور آٹے کے متبادل کے طور پر مقبولیت ملی ہے، جس میں وٹامن سی، وٹامن بی 6، فولیٹ، وٹامن کے، پوٹاشیم اور فائبر فراہم کی جاتی ہے۔
ماہرین کے مطابق گوبھی نہ صرف ہاضمہ بہتر بناتی ہے بلکہ مدافعتی نظام کو سہارا دینے اور وزن کو قابو میں رکھنے میں مددگار ہوسکتی ہے، یہ قدرتی طور پر بغیر چکنائی کی سبزی ہے۔
گوبھی کےحوالے سے کچھ افراد جن میں وارفرین استعمال کرنے والے تھائیرائیڈ کے مریض اور آئی بی ایس والے کو مقدار سے متعلق احتیاط برتنی چاہیے۔
ماہرین کے مطابق اس سبزی کو زیادہ پکانے سے اس کی غذائیت متاثر ہوسکتی جبکہ ہلکی اسٹیمنگ، روسٹنگ یا گرل کرنا زیادہ بہتر ہے، اسے پروٹین کے ساتھ کھایا جائے تو بلڈ شوگر متوازن رہتا ہے۔ |
|