Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 101|Reply: 0

ابوظبی: 3 گھنٹے میں 18 پروازیں آپریٹ کرکے فلائیٹ آپریشن پھر بند کردیا گیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206090
Post time 2026-3-3 02:26:10 | Show all posts |Read mode
  

ابوظبی میں پھنسے مسافروں کو پہنچانے کیلئے مختلف ایئرلائنز نے عارضی طور پر پروازیں آپریٹ کرنا شروع ہوگئیں، جبکہ دو غیرملکی ایئرلائنز کے طیاروں کو بھی روانہ کیا جائے گا جس کے بعد آپریشن 4 مارچ تک کےلیے پھر بند کردیا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ابوظبی ایئرپورٹ پر 3 دن سے پھنسے ٹرانزٹ مسافروں کو ان کی منزلوں تک پہنچانے کیلئے اتحاد ایئر ویز نے پیر کی سہہ پہر 3 گھنٹے کے دوران 18 پروازیں چلا دیں۔ ان میں 1 کارگو اور 2 غیرملکی اور 15 مسافر طیارے شامل ہیں۔

ابوظبی ایئرپورٹ سے اتحاد ایئرویز کے کارگو طیارے نے صبح 10 بج کر 52 منٹ پر ہانگ کانگ کےلیے ٹیک آف کیا۔ جس کے بعد دوپہر 2 بج کر 38 منٹ پر اتحاد ایئر کی پہلی پرواز ای وائی 67 لندن روانہ ہوئی۔

بعدازاں ایمسٹرڈیم، میونخ، کراچی، کوچن، اسلام آباد، ممبئی، ماسکو، پیرس، مسقط، بنگلور، دہلی، جدہ، دمام، ریاض، اور قاہرہ کیلئے بھی پروازیں روانہ کی گئیں۔

ایئر لائن اعلامیہ کے مطابق ان پروازوں سے 3 دن سے پھنسے ٹرانزٹ مسافر منزلوں تک پہنچائے گئے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ ایمریٹس ایئرلائنز نے بھی محدود پروازوں کےلیے اپنا فلائیٹ آپریشن عارضی طور پر بحال کیا ہے۔  

بیان میں مزید کہا گیا کہ ان محدود پروازوں کےلیے ان مسافروں کو ترجیح دی جائے گی جن کی پاس پہلے سے بکنگنز موجود ہوں گی، مخصوص پروازوں پر منتقل مسافروں سے براہِ راست رابطہ کیا جائے گا۔

ایئرلائن انتظامیہ نے ہدایت کی کہ مسافر اطلاع ملنے تک ایئرپورٹ نہ آئیں۔   

ادھر انڈیگو ایئر اور لفتھنسا ایئر کے طیارے بھی روانہ کیے گئے، جس کے بعد فلائٹ آپریشن 4 مارچ دوپہر 2 بجے تک کیلئے کلوز کر دیا جائے گا۔  
دبئی سے بھی فلائیٹ آپریشن بحال

اماراتی ایئر کی 4 پروازیں رات 9 سے 10 بجے کے درمیان بھارت جائیں گی۔ دبئی سے خلیجی ایئرلائن کی پرواز رات 10 بج کر 45 منٹ پر بجے دوحہ جائے گی۔

غیرملکی ایئر کی پرواز اے 2851 اٹلی کے شہر روم کیلئے روانہ ہوگی، دبئی سے پہلی کارگو پرواز جرمنی کے شہر لیپزگ کیلئے روانہ ہوگی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 23:16 GMT+5 , Processed in 0.045050 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list